ایران کی جانب سے امریکی الزامات مسترد
Jun ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۲:۰۷ Asia/Tehran
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے یمن کے بارے میں ایران کے خلاف امریکہ کے بے بنیاد الزامات کومسترد کردیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب نے سلامتی کونسل کے چیئرمین کے نام ایک خط میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے یمن کے بحران کو سفارتی طریقے سے حل کرنے پر ہمیشہ زور دیا ہے۔ ایران کے مندوب نے اپنے مراسلے میں کہا ہے کہ امریکی مندوب نے ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر آزاد اور خود مختار ملکوں پر الزامات لگانے کے لئے سلامتی کونسل کے پلیٹ فارم کا غلط استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران، امریکی مندوب کے اس طرح کے بے بنیاد الزامات کو پوری قوت کے ساتھ مسترد کرتا ہے۔
واضح رہےکہ امریکی مندوب نے سلامتی کونسل کے حالیہ اجلاس میں ایران پر بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ تہران یمن کے داخلی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے۔