Jun ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۸:۴۰ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت دلدل میں دھنستی چلی جا رہی ہے: ایران

ایران کے نگراں وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت دھونس دھمکیاں دے کر اور خطرے بڑھا کر غزہ میں اپنے جرائم کے دلدل میں دھنستی چلی جائے گی اور غاصب صیہونی حکومت کے ہوتے ہوئے علاقے میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔

سحرنیوز/ ایران: ایران کے نگراں وزیر خارجہ علی باقری کنی نے الجزیرہ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت جتنا بڑا خطرہ بنتی جائے گی اتنا ہی اپنے جرائم کے دلدل میں دھنستی چلی جائے گی ۔

انھوں نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت جرائم کا ارتکاب کر کے عام شہریوں کا خون تو بہا سکتی ہے مگر اسے اپنے جرائم کا کوئی نتیجہ نہیں ملے گا ۔

علی باقری کنی نے کہا کہ امریکہ غزہ میں جنگ بندی کا دم بھرتا ہے مگر عملی طور پر صیہونی حکومت کی ہر طرح کی مدد و حمایت کر کے جنگ کو جاری رکھے جانے کی کوشش بھی کر رہا ہے اور یہ کہ غاصب صیہونی حکومت کے رہتے ہوئے علاقے میں امن قائم نہیں کیا جا سکتا۔

ٹیگس