Jun ۲۳, ۲۰۲۴ ۰۹:۴۵ Asia/Tehran
  • ایران میں انتخاباتی مہم اپنے شباب پر، صدارتی انتخابات کے امیدواروں کا مختلف صوبوں کا طوفانی دورہ

اسلامی جمہوریہ ایران میں 14 ویں صدارتی انتخابات کے لیے امیدواروں کی سرگرمیاں اپنے شباب پر پہنچ چکی ہیں۔

سحرنیوز/ایران: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق جیسے جیسے ایران میں 14 ویں صدارتی انتخابات کی ووٹنگ کا دن نزدیک آ رہا ہے ویسے ویسے صدارتی انتخابات کے امیدواروں کی سرگرمیاں تیز ہوتی جا رہی ہے۔14 ویں صدارتی انتخابات کے سبھی امیدوار مسلسل ملک کے مختلف صوبوں کا دورہ کر رہے ہیں۔

اپنی انتخابی مہم کے تحت امیدواروں کا جہاں عام لوگوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے وہیں صدارتی انتخابات کے امیدوار یونیورسٹیوں کا بھی دورہ کرکے طلبا سے بھی گفتگو کر رہے ہیں۔

در ایں اثنا قومی نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے چینل ون سمیت مختلف چینلوں سے براہ راست نشر ہونے والے تیسرے ٹی وی مباحثے میں صدارتی امیدواروں نے اپنی حکومت کے سماجی اور ثقافتی پروگراموں کی وضاحت کے ساتھ ہی ایک دوسرے پراس حوالے سے اعتراضات اور ان سے سوالات بھی کئے ہیں۔

یاد رہے کہ صدارتی انتخاب کے لیے امیدواروں کی انتخابی مہم 12جون سے شروع ہوئی تھی جو 27 جون تک جاری رہے گی۔ 14ویں دور کے صدارتی انتخابات کے لیے 28 جون کو ووٹ ڈالے جائيں گے اور ایران کے عوام براہ راست ووٹوں کے ذریعے نئے صدر کا انتخاب کریں گے۔

 

ٹیگس