Jun ۲۶, ۲۰۲۴ ۱۶:۴۸ Asia/Tehran
  • ایرانی عوام کے خلاف امریکہ کی معاندانہ کارروائی

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر نے امریکہ کی نئی معاشی پابندیوں پر ردعمل میں کہا ہے کہ یہ معاشی جنگ کا ایک حصہ ہے کہ جو امریکہ نے ایران کے مظلوم عوام کے خلاف عائد کی ہیں۔

سحر نیوز/ ایران: اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر نے اپنے بیان میں ایران کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیوں کے بارے میں کہا کہ یہ معاشی جنگ کا ایک حصہ ہے جو ایران کے مظلوم عوام پر مسلط کی گئی ہے وہ ہم پر حملہ کرتے ہیں اور ہم اس کا مناسب دفاع کرتے ہیں -

بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ چيز جو اس معاشی جنگ کی سرنوشت رقم کرے گی وہ مضبوط ارادی قوت ہے نہ کہ پابندیوں کی طاقت -

واضح رہے کہ امریکی محکمہ خزانہ نے پچاس افراد اور اداروں کے خلاف یہ دعوی کرتے ہوئےکہ یہ افراد اور ادارے ایک وسیع خفیہ بینکنگ نیٹ ورک کی متعدد شاخیں بناتے رہے ہيں، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور ایران کی مسلح افواج سے ان کے تعلقات کے بہانے پابندیاں عائدکردی ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ نے دعوی کیا ہے کہ امریکی محکمہ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول (او ایف اے سی) ، نے تقریباً پچاس اداروں اور افراد کے خلاف کہ جو شیڈو بینکنگ نیٹ ورک اور خفیہ بینکنگ کے وسیع نیٹ ورک کی متعدد شاخیں تشکیل دے رہے ہیں، پابندیاں عائد کردی ہیں۔

 

ٹیگس