Jun ۲۸, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۳ Asia/Tehran
  • شہدائے خدمت کو خراج عقیدت، جہاد اسلامی فلسطین کے سیکریٹری جنرل زیاد النخالہ

جہاد اسلامی فلسطین کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ شہید رئیسی اور شہید امیر عبداللّہیان نے استقامتی محاذ اور اس خطے کو بڑی کامیابیوں سے ہمکنار کیا اور بہت سے ملکوں کا موقف فلسطین سے نزدیک تر کیا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: جہاد اسلامی فلسطین کے سیکریٹری جنرل زیاد النخالہ نے جمعرات کی شام تہران میں شہدائے خدمت کے چالیسویں کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ وہ شہید آیت اللہ رئیسی اور شہید امیرعبداللّہیان کے راستے پر گامز‍ن رہنے کا عہد کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے شہید صدر نے علاقے میں بے نظیر کردار ادا کیا اور عظیم کارنامے انجام دیئے۔ 
زیاد النخالہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ کے صدر کی حیثیت سے شہید رئیسی نے سبھی بین الاقوامی حلقوں میں فلسطین کا دفاع کیا اور ہم فلسطین کی حمایت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ٹھوس موقف، اور شہید صدر آیت اللہ رئیسی اور شہید وزیر خارجہ امیر عبداللّہیان کی حمایت کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔
انہوں نے آخر میں فلسطینی عوام اور استقامتی فلسطینی محاذ کی بھر پور حمایت جاری رکھنے  پر ایران کے عوام، رہبر انقلاب اسلامی اور ایران کی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم فلسطین اور قدس شریف کی آزادی میں مکمل کامیابی تک اپنی مجاہدت جاری رکھیں گے۔  

ٹیگس