پوری دنیا کی امنیت کو خاک میں ملانے والے ایران کے صدارتی انتخابات پر اٹھا رہے ہیں انگلیاں! وزارت خارجہ کے ترجمان نے دیا منہ توڑ جواب
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i434785-پوری_دنیا_کی_امنیت_کو_خاک_میں_ملانے_والے_ایران_کے_صدارتی_انتخابات_پر_اٹھا_رہے_ہیں_انگلیاں!_وزارت_خارجہ_کے_ترجمان_نے_دیا_منہ_توڑ_جواب
وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے صدارتی انتخابات سے متعلق ایران کے بارے میں امریکہ کے خصوصی نمائندے کے نائب کے بیانات کو فضول اور مداخلت قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۲۸, ۲۰۲۴ ۱۴:۵۷ Asia/Tehran
  • پوری دنیا کی امنیت کو خاک میں ملانے والے ایران کے صدارتی انتخابات پر اٹھا رہے ہیں انگلیاں! وزارت خارجہ کے ترجمان نے دیا منہ توڑ جواب

وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے صدارتی انتخابات سے متعلق ایران کے بارے میں امریکہ کے خصوصی نمائندے کے نائب کے بیانات کو فضول اور مداخلت قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

سحرنیوز/ایران: وزارت خارجہ کے ترجمان کنعانی نے ان بیانات کو فضول اور کھلی مداخلت قرار دیا اور کہا: امریکی حکام اس طرح کے بے جا بیانات سے باز نہیں آئیں گے اور ایرانی عوام ماضی کی طرح پولنگ  میں اپنی موثر اور پرجوش شرکت سے اس طرح کے مداخلت پسندانہ بیانات کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

ناصر کنعانی نے مزید کہا:  اقوام عالم  نے امریکہ کے اندراور دنیا کے مختلف خطوں میں امریکی جمہوریت کے اثرات اور نتائج دیکھے ہیں اور اس کا کڑوا ذائقہ بھی  چکھ چکے ہیں۔ مثال کے طور پر، مقبوضہ فلسطین  میں امریکی جمہوریت اور انسانی حقوق کی پیداوار،  ایسے جرائم پیشہ لوگ ہيں  جو غاصبانہ قبضہ، نسل پرستی، جنگ و خونریزی اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں بدنام زمانہ ہیں۔

 انہوں نے کہا: اگر امریکی جمہوریت کا نظام اجازت دیتا ہے تو امریکی عوام یقینی طور پر اپنے لیے بہتر حکمرانوں کا انتخاب کرتے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا: فلسطین اور مقبوضہ علاقوں میں نسل کشی کے خلاف احتجاج کرنے والے امریکی یونیورسٹیوں کے طلباء اور پروفیسروں کے ساتھ برتاؤ انسانی حقوق اور  آزادی اظہار رائے  کے شعبے میں امریکہ کی کارکردگی کی واضح مثالیں ہیں۔