Jul ۰۲, ۲۰۲۴ ۱۶:۵۳ Asia/Tehran
  • ایرانی عوام کے خلاف امریکہ کا انسانیت سوزاقدام

آج منگل دو جولائی کی تاریخ ایران کے مسافر بردار طیارے پر امریکی وینسنس بحری بیڑے کی جانب سے، کئے جانے والے جارحانہ حملے کی برسی ہے۔

سحر نیوز/ ایران: چھتیس برس قبل آج ہی کے دن خلیج فارس کی فضا میں ایران کے مسافر بردار طیارے پر امریکی بحری بیڑے وینسنس کے میزائل حملے میں اس طیارے میں سوار دو سو نوے مسافر کہ جن میں چھیاسٹھ بچے اور ترپن عورتیں شامل تھیں شہید ہو گئے تھے۔

ایران کا مسافر بردار طیارہ تباہ ہوجانے کے بعد امریکی حکام نے اپنے ناقابل معافی اس وحشیانہ جرم کی توجیہ پیش کرنے کے لئے متضاد وجوہات بیان کرنے کی کوشش کیں اور اپنے اس دشمنانہ اقدام کو ایک غلطی کا نتیجہ قراد دینے سے تعبیر کیا تاہم اس حقیقت کے پیش نظر کہ امریکہ کا یہ بحری بیڑہ جدید ترین ریڈار اور وسائل و آلات سے لیس تھا اور اسی طرح اس بات کے مدنظر کہ ایران کے پرواز کرتے اس طیارے کی یہ نوعیت کہ طیارہ مسافر بردار ہے مکمل تھی

اس بات کی کوئی وجہ باقی نہیں رہ جاتی کہ اسے صرف غلطی کہہ کر بات ختم کرنے کی کوشش کی جائے۔ امریکہ کی اس جارحیت میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ اور لواحقین نیز ایرانی حکام نے آج برسی کے موقع پر خلیج فارس میں اس آبی مقام پر کہ جہاں ایران کا یہ مسافر بردار طیارہ امریکی میزائل لگنے سے تباہ ہوکر گرا تھا، پھول نچھاور کئےاور اس امریکی جارحیت میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

دنیا کے مختلف ملکوں میں امریکہ کے غیر انسانی جرائم منجملہ خلیج فارس کی فضا میں ایران کے مسافر بردار طیارے پر امریکی بحری بیڑے سے کیا جانے والا وحشیانہ حملہ، بے گناہ لوگوں کو خاک و خون میں غلطاں کئے جانے کی امریکہ کی غیر انسانی تاریخ میں ایک اور باب کا اضافہ ہونے کا باعث بنا۔ یہی وجہ ہے کہ اس واقعے کو اسلامی جمہوریہ ایران کے کیلینڈر میں امریکی انسانی حقوق کی ماہیت کے انکشاف کے دن سے تعبیر کیا گیا۔

ٹیگس