Jul ۰۲, ۲۰۲۴ ۱۸:۰۳ Asia/Tehran
  • اوپیک کی رینکنگ میں ایران کا چوتھا نمبر

اوپیک کی رینکنگ میں ایران دو درجہ اوپر آکر چوتھے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: شہید صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی سربراہی میں ایران کی تیرھویں حکومت میں ایران تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک کے اراکین میں، نائیجیریا اور کویت کو پیچھے چھوڑ کر چوتھے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق شہید صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی صدارت میں تیرھویں حکومت کے آغازمیں ہی، پابندیوں کے باوجود تیل کی پیداوار اور برآمدات میں اضافہ شروع ہوگیا تھا۔

اس رپورٹ کے مطابق حال حاضر میں، ایران کی تیل اور گیس کی برآمدات، دو ہزار اٹھارہ میں امریکا کی ٹرمپ حکومت کا حداکثر دباؤ شروع ہونے کے بعد سے اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران نے رواں سال کی جنوری سے جون تک یومیہ پندرہ لاکھ ساٹھ ہزار بیرل تیل برآمد کیا ہے جو کویت اور نائیجیریا کے تیل کی برآمدات سے دو لاکھ پچاس ہزار بیرل زیادہ ہے اور اس طرح ایران اوپیک کی تیل اور گیس برآمد کرنے والے ملکوں کی رینکنگ میں دو درجہ اوپر آکر چوتھے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

ٹیگس