Jul ۱۰, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۹ Asia/Tehran
  • عراق جانے والے پاکستانی زائرین کےلئے مفت ایرانی ویزا

ایران نے محرم اور صفر میں عراق جانے والے پاکستانی زائرین کو مفت ڈبل اینٹری ویزا دینے کا اعلان کر دیا۔

سحرنیوز/ایران: پاکستان میں ایرانی سفارت خانے کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یکم محرم سے پندرہ صفر تک وہ تمام پاکستانی زائرین جن کے پاس عراق کا ویزا ہے ، وہ ایران کے ڈبل اینٹری ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ بیان میں کہا گيا ہے کہ جو پاکستانی زائرین زمینی سفر کا ارادہ رکھتے ہیں انہیں ایران اور عراق میں داخل ہونے کے لیے اپنی بس ٹرانسپورٹ کا استعمال کرنا ہوگا۔
گروپ لیڈروں کو اپنی ٹرانسپورٹ کی تفصیلات، کارنیٹ ڈی پیسیجز، ڈرائیوروں کے بین الاقوامی لائسنس کے ساتھ ساتھ مسافروں کی مکمل فہرست فراہم کرنا ہو گی ، ویزوں پر گاڑی کی پلیٹ نمبر کا ذکر ہوگا۔
ایرانی سفارت خانے کے بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ پاکستانی زائرین کے لیے 20 صفر تک چذابہ کی سرحد سے عراق میں داخل ہونا ضروری ہے، دوسری سرحدوں سے ان کا عراق میں داخلہ ممنوع ہوگا۔

ٹیگس