Jul ۱۵, ۲۰۲۴ ۰۹:۰۴ Asia/Tehran
  • غزہ میں انروا کے اسکول پر حملہ، ایران کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے غزہ میں آنروا کے ایک اسکول پر جارح صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام نے ایک بار پھر اقوام عالم پر مغرب کے انسانی حقوق پر مبنی جھوٹے دعووں کی قلعی کھول دی ہے-

سحرنیوز/ایران: ارنا کے مطابق ناصر کنعانی نے ایکس سوشل میڈیا نیٹ ورک پر لکھا کہ غزہ کی پٹی میں اقوام متحدہ کے امدادی ادارے آنروا کے تعاون سے چلنے والے اسکول پر بچوں کی قاتل صیہونی حکومت کے حملے نے ایک بار پھر دنیا کے سامنے انسانی حقوق کے جھوٹے دعویدار مغربی ملکوں کے چہروں سے نقاب الٹ دی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک ایسی ناجائز حکومت سے جس نے اپنی شرمناک زندگی کا آغاز قبضے، قتل عام، عورتوں اور بچوں کے قتل اور فلسطینیوں کے گھروں کی تباہی سے کیا ہو، اس سے بین الاقوامی قوانین پر مبنی انسان دوستانہ سلوک کی توقع نہیں کی جاسکتی کیونکہ اس کی بنیاد جرائم پر استوار ہے-انہوں نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت کی حمایت کرنے والی امریکہ اور بعض یورپی حکومتیں غزہ کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ شکست خوردہ ہیں اور وہ نہ صرف جنگ بلکہ اخلاقیات اور انسانی وقار سے بھی عاری ہو چکی ہیں۔

ٹیگس