Jul ۳۰, ۲۰۲۴ ۱۳:۰۹ Asia/Tehran

صدر ایران نے اسلامی ممالک سے اپیل کی ہے کہ ہم آہنگی اور باہمی تعاون سے مسلمانوں پر جاری ظلم و ستم کی بساط لپیٹ دیں۔

سحرنیوز/ایران: صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے یمن کی قومی حکومت کے ترجمان کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ اسلامی ممالک کو چاہیے کہ ہم آہنگی اور باہمی تعاون سے مسلمانوں پر جاری ظلم و ستم کی بساط لپیٹ دیں۔
یمن کی قومی حکومت کے ترجمان اور مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد عبدالسلام ایران کے نو منتخب صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ایران آئے ہوئے۔ صدر ایران ڈاکٹر پزشکیان نے ان سے ملاقات میں کہا کہ فلسطینی قوم کی حمایت میں یمن کے اقدامات بہت اہم اور موثر ہیں۔
ڈاکٹر پزشکیان نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایران اور یمن کے درمیان تعلقات اور تعاون پہلے سے زیادہ مضبوطی سے جاری رہے گا مزید کہا کہ اتحاد و اتفاق سے اسلامی ممالک کی طاقت دوبالا ہوگی اور اگر تمام اسلامی ممالک متحد ہو جائیں تو دشمن کو شکست دی جاسکتی ہے۔

ٹیگس