Jul ۳۱, ۲۰۲۴ ۱۴:۵۷ Asia/Tehran
  • استقامتی محاذ کے عظیم مجاہد اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ایران میں 3 روزہ عام سوگ کا اعلان

اسماعیل ہنیہ کی تشییع جنازہ کل جمعرات کو تہران میں ہوگی۔

سحر نیوز/ ایران: حماس کے ہر دلعزیز رہنما اور استقامتی محاذ کے مجاہد اسماعیل ہنیہ کو قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت نے اپنے راستے سے ہٹانے کیلئے کل آدھی رات کو ایک بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے تہران میں شہید کردیا۔ ایران کی حکومت نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر پورے ملک میں بدھ، جمعرات اور جمعہ کے روزعام سوگ کا اعلان کیا۔

اسماعیل ہنیہ کی تشییع جنازہ جمعرات کو تہران میں ہوگی۔

سات اکتوبر سے اب تک اسماعیل ہنیہ کے خاندان کے درجنوں افراد کو شہید کیا جاچکا ہے۔

حماس کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک اسماعیل ہنیہ کے خاندان کے 60 سے زیادہ افراد شہید ہوچکے ہیں۔

غزہ میں مقیم اسماعیل ہنیہ کے خاندان کے کئی افراد کو اسرائیل نشانہ بنا چکا ہے، جون میں اسرائیلی فضائی حملے میں اسماعیل ہنیہ کے خاندان کے 10 افراد شہید ہوئے تھے۔

اپریل میں اسماعیل ہنیہ کے 3 بیٹے، حازم، عامر اور محمد اسرائیلی بمباری سے شہید ہوئے تھے جبکہ اس حملے میں اسماعیل ہنیہ کی 3 پوتیاں اور ایک پوتا بھی شہید ہوئے تھے۔

ٹیگس