Aug ۰۷, ۲۰۲۴ ۱۱:۳۳ Asia/Tehran
  • سعودی عرب میں اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس، ایران کے قائم مقام وزیرخارجہ جدہ روانہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لئے جدہ روانہ ہوگئے۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کے مطابق قائم مقام وزير خارجہ علی  باقری آج بدھ کی صبح ایک وفد لے کر او آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کےلئے جدہ روانہ ہوگئے۔
یہ ہنگامی اجلاس، تہران میں غاصب صیہونی کی حکومت کے بزدلانہ اقدام میں حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کی درخواست پر ہو رہا ہے۔
یاد رہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو جو صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے تہران آئے تھے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے سرکاری مہمان تھے، 31 جولائی کی صبح اسلامی جمہوریہ ایران کی ارضی سالمیت اور قومی اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بزدلانہ اور دہشت گردانہ جارحیت میں شہید کردیا تھا۔
اس واقعے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران نے اسلامی  تعاون تنظیم او آئی سی کے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ کیا تھا۔

ٹیگس