Aug ۰۸, ۲۰۲۴ ۱۸:۴۶ Asia/Tehran
  • یحییٰ السنوار کا انتخاب استقامتی محاذ کے لیے فتح و کامرانی اور اسرائیل کیلئے مایوسی و ناکامی کا مظہر

ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ نے حماس کی قیادت کے لئے یحییٰ السنوار کے انتخاب کا خیر مقدم کیا ہے۔

سحرنیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کنی نے یحییٰ السنوار کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایسے نازک وقت میں یہ انتخاب حماس، ملت فلسطین اور مزاحمتی محاذ کے لیے امید، ہم آہنگی، اختیار اور فتح کا مظہر اور صیہونی حکومت اور اس کے بین الاقوامی حامیوں کی دہشت گردی، قبضے اور جارحیت کی پالیسی کی مایوسی اور ناکامی کا اظہار ہے۔

علی باقری کنی نے کہا کہ فلسطینی عوام بالخصوص مظلوم اور طاقتور غزہ کے وفادار اور بہادر عوام کے جہاد کی بدولت فلسطین ایک عالمی آئیڈیل بن چکا ہے اور مزاحمتی محاذ استقامت کا نشان بن چکا ہے۔

علی باقری کنی نے کہا کہ امید ہے کہ حماس کی نئی قیادت کے سائے میں مزاحمتی محاذ میں شامل گروہ ہم آہنگی اور اتحاد کے ساتھ شہید قائدین کے جہادی راستے کو جاری رکھ کر بیت المقدس اور پوری سرزمین فلسطین کو آزاد کرائيں گے۔

ٹیگس