Aug ۲۵, ۲۰۲۴ ۱۸:۰۹ Asia/Tehran
  • حسینی اور یزیدی جنگ کبھی ختم نہیں ہو سکتی: رہبر انقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامی نے اربعین حسینی کی مناسبت سے طلبا کی مجلس عزا میں فرمایا ہے کہ حسینی اور یزیدی جنگ کبھی ختم نہیں ہو سکتی۔

سحر نیوز/ ایران: رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے زیارت عاشورا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ حسینی اور یزیدی معرکہ مختلف طریقوں سے مسلسل جاری رہے گا۔ آپ نے قیام حضرت امام حسین (ع) کا مقصد ظلم و جور کا مقابلہ کرنا قرار دیا اور فرمایا کہ حالات کے مطابق مختلف طریقوں سے ظلم و جور کے خلاف حسینی محاذ جاری رہے گا اور وہ کبھی ختم نہیں ہو سکتا۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ تلوار اور نیزے کی جنگ الگ قسم کی ہے، ایٹمی جنگ الگ اور مصنوعی ذہانت کی جنگ الگ، تشہیرات کے دور میں شعر و قصیدہ خوانی کا طریقہ رہا اور حدیث کا طریقہ اپنا الگ ہے اور اب انٹرنیٹ کے دور میں بھی الگ طریقہ اختیار کیا جانا ضروری ہے۔

آپ نے فرمایا کہ یزیدی محاذ سے حسینی محاذ کا مقابلہ صحیح سوچ اور صحیح بات کرنے سے ہے اور شناسائی اور فریضے کی شناخت اور صحیح قدم اٹھانے کے ساتھ ہے۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ بروقت اقدام کبھی تعلیمی مرکز میں معنی خیز ہوتا ہے کبھی سیاسی و سماجی ماحول میں ضروری ہوتا ہے اور کبھی یہ اقدام راہ کربلا و فلسطین اور اعلی مقاصد کے لئے ضروری ہے۔

ٹیگس