بس حادثہ، 34 پاکستانی زائرین اسپتال سے ڈسچارج، 14 زیر علاج
Aug ۲۷, ۲۰۲۴ ۱۰:۱۰ Asia/Tehran
ایران کے شیراز شہر کے محکمہ صحت کے نائب سربراہ نے بتایا ہے کہ پاکستانی زائرین کی بس کے حادثے میں زخمی ہونے اڑتالیس میں سے 34 افراد کو اسپتال سے چھٹی مل گئی لیکن 14 افراد اب بھی زیر علاج ہیں۔
سحرنیوز/ایران: ارنا کے مطابق اتوار 25 اگست کی شام صوبہ فارس کے نیریز- سیرجان روڈ پر پاکستانی زائرین کی ایک بس ایک ٹرک سے ٹکرا گئی تھی۔ اس تصادم میں اڑتالیس زائر زخمی اور تین جاں بحق ہوگئے تھے۔
شیراز کے محکمہ صحت کے نائب سربراہ نے بتایا اسپتال میں زیر علاج چھے میں سے تین افراد کا ہڈی کا آپریشن کیا جا چکا ہے جبکہ چار افراد کا آپریشن منگل کیا جائے گا۔