Sep ۰۴, ۲۰۲۴ ۱۱:۳۵ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کی بربریت سے کوئی بھی محفوظ نہیں: ناصر کنعانی

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصرکنعانی نے کہا ہے کہ خونخوار صیہونی حکومت کی بربریت سے کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔

سحرنیوز/ایران: موصولہ رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنی ایک ایکس پوسٹ میں صیہونی فوج کے دہشت گردانہ حملے میں فلسطینی اداکار رشاد ابوسخیلہ کی شہادت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کی جارحیت کا دائرہ اس قدر وسیع ہو چکا ہے کہ اس سے فلسطین کے تمام طبقات متاثر ہو رہے ہیں۔ ان کا اس بیان میں کہنا تھا کہ صیہونی جرائم پیشہ حکمرانوں کا نیٹ ورک ایک ایسا خونخوار دیو ہے جس کا کام بےگناہ انسانوں کا خون چوسنا ہے۔
واضح رہے کہ جبالیا کیمپ پر صیہونی فوج کی جارحیت میں فلسطین کے معروف اداکار رشاد ابوسخیلہ شہید ہو گئے جنھوں نے حال ہی میں کئی ڈراموں میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کیا تھا۔

ٹیگس