Sep ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۷:۵۶ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کے ایٹمی ہتھیار عالمی امن کے لئے سنگین خطرہ، ایران

اسلامی جمہوریہ ایران نے غاصب صیہونی حکومت کے ایٹمی ہتھیاروں اور اس کے ایٹمی گوداموں کو خطے اور پوری دنیا کی سلامتی کے لئے سنگین خطرہ قرار دیا ہے ایران کا کہنا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت دیگر ملکوں پر ایٹمی حملے کی دھمکیاں دیتی ہے اس لئے اس کے ایٹمی ہتھیار زیادہ سنگین خطرات کے حامل ہوگئے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے امیر سعید ایروانی نے زور دیا ہے کہ صہیونی حکومت خطے کے دیگر ممالک کو ایٹمی حملے کی دھمکیاں دیتی ہے، اسی لئے اس کے ایٹمی ہتھیاروں کو خطے اور عالمی امن و سلامتی کے لئے سنگین خطرہ سمجھا جاتا ہے۔
اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے امیر سعید ایروانی نے ایٹمی تجربات پر پابندی کے عالمی دن کی مناسبت سے جنرل اسمبلی کی نشست میں مزید کہا کہ یہ دن عالمی برادری کے لئے ایک موقع ہے کہ جس میں وہ صیہونی حکومت کو بغیر کسی شرط کے این پی ٹی پر دستخط کرنے اور اپنی تمام ایٹمی تنصیبات آئی اے ای اے کی نگرانی میں لانے پر مجبور کر سکتی ہےانہوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال تشویش ناک ہے کیونکہ صیہونی حکومت علاقے کے ديکر ملکوں کو ایٹمی تباہی کی دھمکی دیتی ہے اور اس کے ایٹمی اسلحے علاقائی اور عالمی امن و امان کے لئے سنجیدہ خطرہ ہيں۔
اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے یوکرین تنازعہ میں تہران کے کردار کے بارے میں امریکہ، برطانیہ اور فرانس کے "بے بنیاد اور گمراہ کن" الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی اس ناقابل تردید حقیقت کو چھپا نہیں سکتے کہ مغرب خاص طور پر امریکہ کی جانب سے جدید ترین اسلحے کی ترسیل کی وجہ سے یوکرین کی جنگ طولانی ہوئی ہے اور عام شہریوں اور شہری تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے بدھ کے روز اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریش اور سلامتی کونسل کے صدر کے نام ایک خط میں مزید لکھا ہے کہ اس بنیاد پر روسی فیڈریشن کو ہتھیاروں کی فروخت، برآمدات یا منتقلی نیز بین الاقوامی ذمہ داری کی خلاف ورزی میں ایران کے رول کے بارے میں ہر قسم کا دعوی، پوری طرح سے بے بنیاد ہے اور ایران اسے مسترد کرتا ہے۔ اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مندوب نے مزید کہا: امریکی مندوب کے دعوے کے بر خلاف، در اصل یہ امریکہ ہے ایران نہیں جو علاقے اور دنیا بھر میں دہشت گردی کی حمایت کرتا ہے۔ امریکہ دنیا کی سب سے بڑی دہشت گرد حکومت، اسرائیلی حکومت کے حامیوں میں سر فہرست ہے۔

ٹیگس