Sep ۰۶, ۲۰۲۴ ۱۶:۴۸ Asia/Tehran
  • ایران اور بحرین کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونی گفتگو

اسلامی جمہوریہ ایران اور بحرین کے وزرائے خارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان صلاح و مشورے اور تبادلہ خیال کا سلسلہ جاری رکھے جانے پر اتفاق کیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: بحرین کے وزیر خارجہ عبداللطیف بن راشد الزیانی نے اپنے ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں انہیں وزیر خارجہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بحرین کے وزیر خارجہ نے ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تہران اور منامہ کے درمیان مشترکہ سیاسی مذاکرات کا سلسلہ مزید آگے بڑھے گا۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے بحرینی ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کا فروغ تہران خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں سر فہرست ہے۔ انہوں نے صدر ایران مسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں بحرین کے وزیر خارجہ کی شرکت پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔دونوں فریقوں نے طے پانے والے معاہدوں کے مطابق بات چیت اور تبادلہ خیال کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیا۔

ٹیگس