Sep ۱۵, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۰ Asia/Tehran
  • پابندیاں ناکام تجربہ ہے، ایرانی وزیرخارجہ

اسلامی جمہوریہ ایران کا کہنا ہے کہ پابندیاں، ایک ناکام تجربہ ہے۔

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ پابندیاں، دباؤ اور محاذ آرائی کا حربہ ہیں نہ کہ تعاون کا۔ پابندیاں ایک ناکام حربہ ہے اور عملی طور پر اس کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے۔ وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ہمارے نمائندے سے گفتگو میں روس کو ہتھیاروں کی سپلائی اور نئی پابندیاں عائد کرنے کے بارے میں ایران کے خلاف مغربی دعوؤں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک کو معلوم ہونا چاہیے اور تعجب ہے کہ وہ اب بھی نہیں جان سکے کہ پابندیاں ناکامی کا آلہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پابندیوں کے ذریعے ایران پر اپنا ایجنڈا مسلط کرنے سے قاصر ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پابندیاں، ایٹمی گفتگو میں اور دیگر گفتگو میں بھی ایک ناکام تجربہ ہے اور حیرت کی بات ہے کہ وہ اب بھی اس ناکام تجربے سے امید لگائے بیٹھے ہیں۔
وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران پوری طاقت کے ساتھ اپنے راستے پر گامزن ہے، کہا کہ اگرچہ ہم ہمیشہ گفتگو کے حامی رہے ہیں اور ہم نے کبھی بھی متنازعہ مسائل پر مشترکہ مفاہمت تک پہنچنے کے لیے تعمیری بات چیت کو ترک نہیں کیا اور پوری طرح سے تیار ہیں، لیکن بات چیت کی بنیاد، دھمکیوں اور دباؤ پر نہیں بلکہ باہمی احترام پر ہونی چاہیے۔

ٹیگس