شہید نصراللہ کا خون صیہونی حکومت اور اس کے حکام کو لے ڈوبے گا، جنرل موسوی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i437501-شہید_نصراللہ_کا_خون_صیہونی_حکومت_اور_اس_کے_حکام_کو_لے_ڈوبے_گا_جنرل_موسوی
ایرانی فوج کے کمانڈر میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ شہید نصر اللہ کا خون صیہونی حکومت اور اس کے حکام کو لے ڈوبے گا۔
(last modified 2025-10-26T10:07:30+00:00 )
Oct ۰۱, ۲۰۲۴ ۰۶:۲۳ Asia/Tehran
  • شہید نصراللہ کا خون صیہونی حکومت اور اس کے حکام کو لے ڈوبے گا، جنرل موسوی

ایرانی فوج کے کمانڈر میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ شہید نصر اللہ کا خون صیہونی حکومت اور اس کے حکام کو لے ڈوبے گا۔

سحرنیوز/ایران: مہر خبررساں کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی فوج کے کمانڈر میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا کہ صیہونی جو کچھ کہتے ہیں وہ زیادہ تر نفسیاتی جنگ کا حصہ ہوتا ہے اور وہ مجرم نیتن یاہو کو اپنے آقاؤں اور آبادکاروں کے سامنے جیت کی تصویر پیش کرنے کی کوشش کے طور پر ایسا رہے ہیں، تاہم وہ بہت تیزی سے تباہی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

 جنرل موسوی نے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کی صیہونی حکومت کے ہاتھوں شہادت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شہید نصراللہ کا خون صیہونی حکومت اور اس کے حکام کو لے ڈوبے گا۔