حسن نصراللہ اور اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ
Oct ۰۱, ۲۰۲۴ ۲۳:۰۱ Asia/Tehran
صہیونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے کے جواب میں مقبوضہ فلسطین کے اندر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔
سحر نیوز/ ایران: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ، حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور استقامتی محاذ کے دوسرے کمانڈروں کی شہادت کا بدلہ لینے کیلئے اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا گیا ۔
اس بیان میں آیا ہے کہ صہیونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے کے جواب میں مقبوضہ فلسطین کے اندر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔
سپاہ پاسداران نے کہا ہے کہ 90 فیصد میزائل اپنے ہدف پر لگے۔
سپاہ پاسداران نے غاصب اسرائیل کو متنبہ کیا ہے کہ اگر صہیونی حکومت نے جوابی ردعمل کی حماقت کی تو ہمارا جواب تباہ کن اور دندان شکن ہو گا۔