ایران کی تیسری امدادی کھیپ لبنانی عوام کے لیے
Oct ۰۸, ۲۰۲۴ ۱۲:۰۷ Asia/Tehran
ایران کی ہلال احمر کے سیکریٹری جنرل نے لبنان کے جنگ زدہ عوام کے لیے ایران کی جانب سے تیسری امدادی کھیپ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔
سحر نیوز/ ایران: ایران کی ہلال احمر کے سیکریٹری جنرل میثم افشار نے بتایا کہ نقد اور ضروری سامان کے عطیات سے لبریز ایک بڑا ہوائی جہاز یہ سامان لیکر شام بھیجا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ لبنان کی جنگ سے متاثر اور بے گھر ہونے والے افراد کے لیے دمشق میں ہنگامی رہائشی کیمپ کے قیام کی تیاری کرلی گئی ہے اور ضرورت پڑنے پر ہلال احمر کا فیلڈ ہسپتال لبنان کے متاثرین اور مزاحمتی محاذ کے جوانوں کو امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔