Oct ۰۸, ۲۰۲۴ ۱۷:۲۰ Asia/Tehran
  • ایرانی عزم کو آزمانے کی ہرگز کوشش نہ کرو، جارحیت کا منھ توڑ جواب دیا جائے گا: ایران کا اسرائیل کو انتباہ

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ آج مسئلہ فلسطین دنیا کے سب سے بڑے مسئلے میں تبدیل ہو چکا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے تہران میں منعقدہ طوفان الاقصی کانفرنس سے اپنے خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی کے بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ طوفان الاقصی آپریشن سے غاصب صیہونی حکومت کو بھاری شکست ہوئی اور اسے تلخ تجربہ ہوا اور صیہونی حکومت کو ناقابل تلافی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انھوں نے کہا کہ آج تحریک استقامت ہر شعبے منجملہ ہارڈ ویئر و سافٹ ویئر میں بھی پوری توانائی کے ساتھ تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور یہ استقامت کسی ایک شخصیت تک محدود نہیں ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے تاکید کی کہ غاصب صیہونی حکومت ایرانی عزم کو آزمانے کی ہرگز کوشش نہ کرے اور یہ کہ ایران پر کسی بھی طرح کی جارحیت کا کہیں زیادہ سخت طریقے سے منھ توڑ جواب دیا جائے گا۔

سید عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کی بنیادی تنصیبات پر صیہونی حملے کا بھرپور اور سخت ترین جواب دیا جائے گا اور غاصب صیہونی، ایران کی میزائل توانائی کا مشاہدہ کر چکے ہیں۔

ٹیگس