Oct ۰۹, ۲۰۲۴ ۰۸:۲۷ Asia/Tehran
  • فلسطینیوں کے سامنے مزاحمت کےعلاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے: ایران کی وزارت خارجہ

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے واقعات نے ثابت کردیا کہ اب فلسطینیوں کے سامنے اپنی تقدیر رقم اور باعزت اور پرامن زندگی بسر کرنے کے لئے استقامت کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ باقی نہیں ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے ایکس پیج پر لکھا کہ صیہونی حکومت نے غزہ میں وحشیانہ قتل عام اور سفاکانہ تباہی پھیلا کر عالم اسلام کو شدید غم و غصے میں مبتلا کردیا ہے اور اب پوری دنیا پر یہ حقیقت واضح ہوچکی ہے کہ فلسطینیوں کے سامنے اپنی تقدیر رقم اور باعزت اور پرامن زندگی بسر کرنے کے لئے استقامت کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ باقی نہیں ہے۔

ٹیگس