ایرانی وزیر خارجہ کا امریکی صدر کو انتباہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i438054-ایرانی_وزیر_خارجہ_کا_امریکی_صدر_کو_انتباہ
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے امریکی صدر جو بائیڈن کے حالیہ بیان کے نتائج کے بارے میں سخت خبردار کیا ہے۔
(last modified 2025-10-26T10:07:30+00:00 )
Oct ۱۹, ۲۰۲۴ ۱۰:۴۵ Asia/Tehran
  • ایرانی وزیر خارجہ کا امریکی صدر کو انتباہ

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے امریکی صدر جو بائیڈن کے حالیہ بیان کے نتائج کے بارے میں سخت خبردار کیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے ایکس پیج پر ایک پیغام میں امریکی صدر کے حالیہ انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ جسے معلوم ہو کہ اسرائیل، ایران پر کب اور کیسے حملہ کرے گا یا اس طرح کی حماقت کے لیے ہتھیار اور مدد فراہم کر رہا ہو، تو منطقی طور پر کسی بھی ممکنہ نقصان کا ذمہ دار بھی، وہی ہوگا۔