پابندیوں کے باوجود ایرانی تیل کی پیداوار میں اضافہ
Oct ۲۲, ۲۰۲۴ ۱۴:۵۳ Asia/Tehran
امریکی پابندیوں کے باوجود ایران میں تیل کی پیداوار کا سفر کامیابی کے ساتھ اپنی ترقی کی منزل طے کر رہا ہے، یہ انکشاف انرجی کی بین الاقوامی ایجنسی آئی ای اے کی ایک رپورٹ میں ہوا ہے۔
سحرنیوز/ایران: فارس نیوز ایجنسی کے مطابق انرجی کی بین الاقوامی ایجنسی آئی ای اے نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اس وقت ایران میں تیل کی پیداوار کی سطح پابندیوں سے قبل ہونے والی پیداوار کی سطح سے صرف ایک لاکھ اسی ہزار بیرل ہی پیچھے ہے۔ اگست میں ایران کی تیل کی پیداوار چونتیس لاکھ بیس ہزار بیرل یومیہ تک پہنچ گئی۔ یہ بات آئی ای اے کے تازہ ترین اعداد و شمار سے ظاہر ہوتی ہے، جولائی میں ایران نے تینتیس لاکھ اسی ہزار بیرل یومیہ تیل پیدا کیا تھا، اس طرح اگست میں ایران کی تیل کی پیداوار میں چالیس ہزار بیرل یومیہ اضافہ ہوا ہے۔