دفاعی توانائی کی پیشرفت پر رہبر انقلاب اسلامی کی تاکید
رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ آج کا ایران مسلط کردہ جنگ کے دور کے مقابلے میں سوگنا زیادہ طاقتور ہوگیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: رہبرانقلاب اسلامی نے صوبہ کرمانشاہ کے شہدا کی یاد میں کانفرنس منعقد کرنے والی کمیٹی کے ارکان سے خطاب میں فرمایا کہ بلاشبہہ آج ہم مسلط کردہ جنگ کے دور کے مقابلے میں سوگنا زیادہ قوی اور طاقتور ہوچکے ہيں اور ایران کی دفاعی توانائیوں کا اس دور کی توانائيوں سے کوئي موازانہ ہی نہيں ہے۔
رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے دشمن کی پیچیدہ سازشوں کا ذکرکرتے ہوئے جو مختلف طریقوں سے انجام دی جارہی ہیں فرمایا کہ دشمن آج اسلامی جمہوریہ ایران کا راستہ روکنے کے لئے آتشیں ہتھیاروں کا بھی استمعال کررہا ہے اور نفسیاتی اور ثقافتی حربوں اور اسلحوں کا استعمال کررہا ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ آج کا ایران مسلط کردہ جنگ کے دور کے مقابلے میں سوگنا زیادہ طاقتور اور قوی ہے۔
رہبرانقلاب اسلامی نے ساتھ ہی یہ بھی فرمایا کہ صرف میدان جنگ یا دفاعی شعبے میں ترقی کرلینا کافی ہيں ہے بلکہ ثقافتی اور نظریاتی میدانوں میں بھی پیشرفت ضروری ہے۔