Oct ۲۷, ۲۰۲۴ ۱۰:۵۷ Asia/Tehran
  • فرزندان ملت کی شہادت پر صدر ایران کا تعزیتی پیغام

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے صیہونی حکومت کی جارحیت میں چارفوجیوں اور تفتان میں ہوئے دہشتگردانہ حملے میں دس پولیس اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے جارحین کو منھ توڑ جواب دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی حکومت کی جارحیت کے نتیجے میں ایرانی مسلح افواج کے چار جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ دوسری جانب سرحدی شہر تفتان میں دہشت گردوں کے حملے میں دس پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اس موقع پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ دھرتی کے بہادر سپوتوں نے ملکی سرحدوں کے دفاع میں اپنی جان قربان کردی۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دشمن جان لے کہ ایرانی بہادر عوام ملکی سرحدوں کے دفاع میں کسی خوف کے بغیر کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی ہر حماقت کا تدبیر اور ہوشیاری کے ساتھ بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ٹیگس