Oct ۲۷, ۲۰۲۴ ۱۸:۴۲ Asia/Tehran
  • ایران اپنی ارضی سالمیت، عوام کےتحفظ اور دفاع کے سلسلے میں کسی حد کا قائل نہیں ہے: وزیر خارجہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے صیہونی حکومت کے مذموم اقدامات کے خلاف ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اپنے مفادات اور ارضی سالمیت نیز عوام کےتحفظ اور دفاع کے سلسلے میں کسی حد کا قائل نہیں ہے۔

سحرنیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے خامنہ ای ڈاٹ آئی آر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم کشیدگی نہیں چاہتےاور ہم ہمسایوں، خلیج فارس کے علاقے اور اس سے باہر کے علاقے کے لئے خطرہ شمار نہیں ہوتے ہیں ۔ البتہ صیہونی حکومت کا حساب الگ ہے، خطے سے باہر کی طاقتوں کا حساب الگ ہے، لیکن ہم ہمسائیگی کی پالیسی کے سلسلے میں پوری طرح سنجیدہ ہیں۔

سید عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ہم نے ثابت کر دیا ہے کہ ہم اپنے عوام کے دفاع کے سلسلےمیں کسی حد کے قائل نہیں ہیں۔ ہم اپنی سرزمین کی ایک ایک سینٹی میٹر کی حفاظت کریں گے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کے نام ایک خط میں لکھا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اقوام متحدہ کےمنشور میں درج اصولوں اوربین الاقوامی قوانین کے مطابق ان مجرمانہ حملوں کا مناسب موقع پر جواب دینے کو اپنا قانونی اور جائز حق سمجھتا ہے۔

وزیر خارجہ نے اس بات پر بھی تاکید کی کہ تل ابیب کے اقدامات بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

ٹیگس