Nov ۰۴, ۲۰۲۴ ۲۱:۳۰ Asia/Tehran
  • صدر پزشکیان کا آذربائیجان دورہ

صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان اقوام متحدہ کے ماحولیات کے اجلاس میں شرکت کے لئے اگلے ہفتے جمہوریہ آذربائیجان جا رہے ہیں۔

سحرنیوز/ایران: ایوان صدر کے شعبہ رابطہ عامہ کے ڈائریکٹر حبیب اللہ عباسی نے پیر 4 نومبر کو ارنا کے نامہ نگار سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صدر ایران مسعود پزشکیان آئندہ ہفتے اقوام متحدہ کے ماحولیات کے اجلاس COP29 میں شرکت کے لئے جمہوریہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو جا رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ماحولیات کے حوالے سے اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس 1995 سے شروع ہوئے ہیں۔

اس سلسلے کا انیسواں اجلاس 11 سے 22 نومبر تک جمہوریہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ہورہا ہے۔

 

ٹیگس