Nov ۰۵, ۲۰۲۴ ۰۹:۴۵ Asia/Tehran
  • ایران ایئر پر پابندی لگائے پر یورپ ميں مقیم ایرانیوں کی احتجاجی مہم

یورپ میں مقیم ایرانیوں نے، یورپی یونین اور برطانوی حکومت کی جانب سے ایران ايئر پر پابندی لگائے جانے کے خلاف الیکٹرانک دستخطی مہم کا اعلان کیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ارنا نے چینچ انسٹی ٹیوٹ کی ویب سائٹ کے حوالے سے رپورٹ  دی ہے کہ ایران ایئر پر پابندی کے خلاف یورپ میں مقیم ایرانیوں نے اپنی الیکٹرانک دستخطی مہم میں کہا ہے کہ "ہم یورپ میں مقیم  ایرانی، ایران ایئر پر پابندی لگانے کے یورپی یونین اور برطانوی حکومت کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔"

  یورپ میں مقیم ایرانیوں نے اپنی اس الیکٹرانک دستخطی مہم میں کہا ہے کہ ہر سال لاکھوں ایرانی اپنے خاندان والوں اور دوستوں سے ملنے کے لئے ایران ایئر کے ذریعے تہران کا سفر کرتے ہیں اور ایران ایئر پر پابندی سے انہیں اس سفر میں مشکلات کا سامنا ہے۔  قابل ذکر ہے کہ یورپی یونین اور برطانوی حکومت نے یوکرین جنگ میں تہران کی مداخلت کے بے بنیاد بہانے سے ایران ایئر پر پابندی لگا دی ہے۔

ٹیگس