Nov ۰۷, ۲۰۲۴ ۱۱:۰۱ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت غزہ میں بھوک کو جنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے، ایروانی

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے نےغزہ میں المناک حالات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں صیہونی حکومت کی جانب سے غذائی قلت کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

سحرنیوز/ایران: اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب سعید ایروانی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران کہا کہ صہیونی حکومت نے اپنے اقدامات کے ذریعے غزہ میں لاکھوں فلسطینیوں کی جان خطرے میں ڈال دی ہے۔ صہیونی حکومت کے یہ اقدامات انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
انہوں  نے غزہ میں امدادی کاموں پر انروا کے سربراہ فلپ لازاری کی قدردانی کی اور کہا کہ غزہ کی پٹی میں بسنے والے فلسطینیوں کی مشکلات اور صہیونی حکومت کے اقدامات کی وجہ سے پیدا ہونے والی غذائی قلت عالمی برادری کے لئے باعث تشویش ہے۔ صہیونی حکومت غذائی قلت کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ ایروانی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ صہیونی حکومت کے بارے میں سنجیدہ اقدامات کرے اور غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے اقوام متحدہ میں اس کی رکنیت منسوخ کرے۔

ٹیگس