ایران کے نائب صدر اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال
Nov ۱۲, ۲۰۲۴ ۱۰:۳۰ Asia/Tehran
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف نے ملاقات کی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اسلامی تعاون تنظیم کے دوسرے ہنگامی اجلاس کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی، جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے مسئلہ فلسطین، اہم علاقائی اور آپسی دلچسپی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
اس ملاقات کے دوران متعدد شعبوں میں تعاون کے مواقع بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس ملاقات میں ایرانی نائب صدر اور محمد بن سلمان نے دونوں اسلامی ممالک کے درمیان تعلقات میں مسلسل فروغ کی امید ظاہر کی ہیں۔