Nov ۱۸, ۲۰۲۴ ۱۰:۲۹ Asia/Tehran
  • ایران کی جانب سے یورپی پابندیوں کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے یورپی یونین کی جانب سے ایرانی شپنگ لائنوں پر پابندی کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے یورپی یونین کے اس اقدام کو کسی بھی قانونی، منطقی اور اخلاقی بنیادوں سے بالا قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سوشل میڈیا  نیٹ ورک ایکس پر لکھا کہ صدر زیلنسکی نے ذاتی طور پر تصدیق کی ہے کہ روس کو کوئی ایرانی بیلسٹک میزائل برآمد نہیں کیا گیا ہے تاہم، یورپی یونین اس بات کے لیے تیار نہیں کہ وہ ایرانی ایئرلائنز پر پابندی کے ذریعے مسافروں کو غیر منصفانہ طور پر نشانہ بنانے کے عمل سے دستبردار ہو، حالانکہ یہ کارروائی بظاہر روس کو ہمارے میزائل فراہم کرنے کے جھوٹے بہانے کے تحت کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب یورپی یونین میزائل برآمد کرنے کے اسی جھوٹے بہانے کو استعمال کرکے ہماری شپنگ لائنز پر پابندی لگانے کا ارادہ رکھتی ہے، اس طرز عمل کا کوئی قانونی، منطقی یا اخلاقی جواز نہیں ہے۔ درحقیقت، یہ طرز عمل اسی بات کا سبب بنتا ہے جسے یورپی یونین روکنا چاہتی ہے۔
عراقچی نے تاکید کی کہ آزاد جہاز رانی، سمندری حقوق کے بنیادی اصولوں میں سے ایک ہے۔ جب چند منتخب گروہ اسے استعمال کرتے ہیں تو ان کی تنگ نظری کے نتائج عام طور پر انکے گلے پڑجاتے ہیں۔

ٹیگس