تہران؛ اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے مظاہرے
Nov ۲۳, ۲۰۲۴ ۰۹:۰۸ Asia/Tehran
غاصب صیہونی ٹولے کو اقوام متحدہ سے نکال باہر کرنے کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔
سحرنیوز/ایران: غزہ اور لبنان میں جاری صیہونی دہشتگردی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سیکڑوں افراد جمعہ کو تہران میں اقوام متحدہ کے نمائندہ دفتر کے سامن اکٹھا ہوئے اور انہوں نے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ قبلہ اول پر قابض صیہونی ٹولے کے مجرمانہ اور دہشتگردانہ اقدامات کو قابو میں کرنے کے لئے ٹھوس قدم اٹھائیں۔
مظاہرین نے بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں کی خاموشی کو غزہ و لبنان میں صیہونی غاصبوں کے ہاتھوں ہو رہے قتل عام کا بنیادی محرک قرار دیا۔ فلسطین اور لبنان کے حامیوں نے بڑے پرزور انداز میں اقوام متحدہ سے صیہونی ٹولے کو نکال باہر کرنے کا مطالبہ دہرایا۔