پیرا تائیکوانڈو مقابلوں میں ایران نے رقم کی تاریخ، جیتے پانچ گولڈ
Nov ۳۰, ۲۰۲۴ ۱۹:۲۵ Asia/Tehran
ایران کی پیرا تائیکوانڈو ٹیم نے بحرین کے انٹرنیشنل مقابلے میں 5 گولڈ میڈل سمیت 8 میڈل جیت لیے۔
سحرنیوز/ایران: موصولہ اطلاعات کے مطابق، بحرین انٹرنیشنل پیرا تائیکوانڈو مقابلے 15 ممالک کے 56 تائیکوانڈو کھلاڑیوں کی شرکت کے ساتھ منامہ میں منعقد ہوئے۔
ایران کی ٹیم، جو پیرا ایشین یوتھ گیمز میں شرکت کی تیاری کر رہی ہے، بحرین کے انٹرنیشنل پیرا تائیکوانڈو مقابلوں میں 5 گولڈ اور 3 برونز میڈل کیساتھ چیمپئن بن گئی۔
زھرہ رحیمی، آیلار جامی، امیر حسین علیزادہ، امیر محمد حقیت شناس اور ابوالفضل ایمانی نے گولڈ میڈل جبکہ نرگس جوادی، رزا ابراھیمی اور رومینا چمسورکی نے برونز میڈل جیتے۔