Dec ۰۴, ۲۰۲۴ ۰۹:۱۳ Asia/Tehran
  • ای سی او ملکوں سے تعلقات بڑھانے پر زور، ایران کی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ای سی او کے رکن ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کی ہر کوشش قابل قدر ہے۔

سحرنیوز/ایران: منگل کو مشہد میں اقتصادی تعاون تنظیم ای سی او کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے 28ویں اجلاس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر اسماعیل بقايی نے کہا کہ اقتصادی تعاون تنظیم، اقتصادی میدان میں سب سے پرانی کامیاب تنظیموں میں سے ایک ہے اور یہ امر اس تنظیم کی اہمیت اور خطے میں اس کی شاندار سرگرمیوں کو ظاہر کرتا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ای سی او کے 10رکن ممالک درحقیقت خطے میں اعلی اقتصادی اور تجارتی صلاحیتوں کے حامل ممالک ہیں اور ان ممالک کے درمیان ثقافتی قربت اور مذہبی و تاریخی مشترکات ناقابل تردید حقیقت ہیں اور اس حوالے سے رکن ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ہر کوشش اور اقدام اہم اور قابل توجہ ہے۔
واضح رہے کہ اس دو روزہ اجلاس میں ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سمیت ای سی او کے سیکرٹری جنرل، ترکیہ، ترکمنستان، پاکستان، ازبکستان، کرغزستان، آذربائیجان اور تاجکستان کے وزرائے خارجہ  بھی شریک تھے۔

ٹیگس