Dec ۱۸, ۲۰۲۴ ۱۶:۲۲ Asia/Tehran
  • وعدہ صادق 3 آپریشن مناسب وقت پر ہو گا: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی

سپاه پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر انچیف نے کہا ہے کہ ہم جو کہتے ہیں اس پر عمل کرتے ہیں۔

سحر نیوز/ ایران: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر انچیف جنرل علی فدوی نے کہا کہ آئی آر جی سی نے ہمیشہ اپنے وعدوں کو پورا کیا اور آج سب کو میں بتا دینا چاہتا ہوں کا وعدہ صادق 3 آپریشن مناسب وقت اور صحیح جگہ پر کیا جائے گا۔

جنرل علی فدوی نے بدھ کے روز کہا کہ لوگوں کے ذہن میں وعدہ صادق 3 آپریشن کے حوالے سے سوالات ہیں اس لئے میں یہ بتانا ضروری سمجھتا ہوں کہ سپاه پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنی تاسیس کے بعد سے جو بھی وعدہ کیا اسے پورا کیا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر انچیف نے کہا کہ دین اسلام میں انسانی زندگی کے لیے مختلف جہتوں، حتیٰ کہ معیشت کے میدان میں بھی ایک منصوبہ ہے اور جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ اسلام کا معاشیات کے شعبے سے کوئی سروکار نہیں یہ ظاہر کرتا ہے کہ ان کے پاس صحیح فہم نہیں ہے۔

ٹیگس