Dec ۲۴, ۲۰۲۴ ۱۱:۳۱ Asia/Tehran
  • دنیا کی کوئی بھی طاقت زمین اور سمندروں نیز فضاؤں میں ہم پر غلبہ پانے کی طاقت نہیں رکھتی؛ جنرل سلامی

پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نےکہا ہے کہ ہماری طاقت ایران کی سرحدوں سے بہت آگے تک ہے اور دشمنوں کو سوچ سمجھ کر قدم اٹھانا ہوگا۔

سحرنیوز/ایران: جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ ہماری طاقت ایران کی سرحدوں سے بہت آگے تک ہے اور دشمنوں کو ہماری اس طاقت کو ذہن میں رکھ اور سوچ سمجھ کر قدم اٹھانا ہوگا کیونکہ ہو سکتاہے کہ ان کی پہلی غلطی ہی آخری ثابت ہو جائے۔ جنرل سلامی نے پیر کو شہید رودکی جنگی بحری جہاز کے عرشے پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے مجاہد و بہادر نوجوان ہمیشہ سر بلند ہيں اور ہم نے عوام کی مدد اور میدان جہاد میں پاسداران انقلاب کی طاقت کا بخوبی مشاہدہ کیا ہے اور اس دنیا کی کوئي بھی طاقت نہ زمین پر، نہ سمندروں میں اور نہ ہی فضاؤں میں ہم پر غلبہ کی طاقت رکھتی ہے کیونکہ ایرانی قوم دشمنوں کےتمام حربوں سے بخوبی واقف ہے۔ ہماری طاقت ایران کی سرحدوں سے بہت آگے تک ہے اور دشمنوں کو سوچ سمجھ کر قدم اٹھانا ہوگا۔
جنرل سلامی نے اس بات زور دیتے ہوئے کہ فلسطین اب بھی زندہ ہے کہا کہ ایران کے بازو کٹے نہيں ہیں اور ہمارے ، لبنانیوں اور یمنیوں کے ساتھ خیالات مشترکہ ہیں تاہم ان میں ہر ایک اپنی اپنی سر زمین پر اپنے اپنے مفادات کی بنیاد پر کام کرتا ہے اور ہم روحانی و سیاسی لحاظ سے ممکنہ حد تک مزاحمتی محاذ کی حمایت کرتے ہيں تاہم ہتھیاروں کا انتظام ہماری ہی طرح وہ خود کرتے ہيں اور خود ہی ہتھیار بناتے ہيں۔
جنرل سلامی نے کہا کہ صیہونیوں کو یہ لگتا ہے کہ وہ غزء میں خواتین اور بچوں نیز نہتھے لوگوں کا قتل کرکے کامیاب ہو گئے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ صیہونی آج پہلے سے زيادہ بے چینی میں زندگی گزار رہے ہيں اور ان کا مستقبل تاریک ہے۔

ٹیگس