کیا شام میں ایران اپنے سفارت خانے کی بحالی کرے گا؟ حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے دیا جواب
Dec ۲۵, ۲۰۲۴ ۱۸:۴۴ Asia/Tehran
حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران شام کے حکام کی کارکردگی پر نظر رکھے ہوئے ہے اور اسی کے پیش نظر سفارتخانے کی ممکنہ بحالی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
سحرنیوز/ایران: ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ایران اور شام کے تعلقات کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت شام کی صورتحال واضح نہیں ہے لہذا شام کے موجود حکام اور ان کی پالیسیوں پر نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائے گا۔
حکومت کی ترجمان نے کہا کہ بعض ممالک نے کس طرح اور کس مقصد اور توجیہ کے تحت شام کے سلسلے میں اپنی پالیسی تبدیل کی، یہ تک واضح نہیں ہے۔