انتیس دسمبر ، قومی یکجہتی کی علامت
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرداخلہ اسکندر مومنی نے کہا ہے کہ نو دی مطابق انتیس دسمبر ، قومی یکجہتی کی علامت ہے۔
سحرنیوز/ایران: ایران کے وزیر داخلہ اسکند مومنی نے نو دی مطابق انتیس دسمبر کی مناسبت سے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نو دی کا دن قومی اتحاد و یکجہتی کی علامت ہے اور ہم نے جب بھی اتحاد و یکجہتی سے کام لیا ہے اور اختلاف سے دوری اختیار کی ہے سعادت و کامیابی حاصل کی ہے۔
موصولہ رپورٹوں کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں انتیس دسمبر نو دی کی مناسبت سے ریلیاں نکالی گئيں جن میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر نکالی جانے والی ریلیوں میں شریک افراد نے امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد اور اللہ اکبر، خامنہ ای رہبر کے فلک شگاف نعرے لگائے اور ایران کے خلاف دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ نو دی مطابق انتیس دسمبر دو ہزار نو کو ایران کی غیور اور انقلابی قوم نے اپنی ہوشیاری، آگہی اور بصیرت سے امریکہ اور اس کے آلہ کاروں کی سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے سامراجی عناصر کو ایک بار پھر ذلت آمیز شکست سے دوچارکر دیا تھا ۔ نو دی کو دشمن نے ایران کے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے بے بنیاد الزامات لگا کر اور اسے بہانہ بنا کر ایران کے حالات کو خراب کرنے کی ناکام کوشش کی تھی ۔