Dec ۳۱, ۲۰۲۴ ۱۰:۵۲ Asia/Tehran
  • ایران کے اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری اور عمان کے وزیرخارجہ کی ملاقات

ایران کے اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی اکبر احمدیان نے عمان کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں اس بات کو واضح کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی ڈاکٹرائن میں کوئی تبدیل واقع نہیں ہوئی ہے۔

سحرنیوز/ایران: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پیر کو ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی اکبر احمدیان اور عمان کے وزیر خارجہ سید بدر البوسعیدی نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا کہ ایران کی ایٹمی حکمت عملی میں تبدیلی واقع نہيں ہوئی ہے۔ احمدیان نے یہ بھی کہا کہ شام میں صیہونیوں کے غاصبانہ قبضے کے ساتھ ہی ایک نیا مزاحمتی فرنٹ کھل گیا ہے جو آئندہ برسوں میں سامنے آ جائے گا۔
عمان کے وزیر خارجہ سید بدر البوسعیدی نے بھی کہا کہ عمان کے سلطان اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات میں زیادہ سے زیادہ فروغ کے قائل ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ تہران اور مسقط کے تعلقات اسٹریٹیجک سطح پر پہنچ چکے ہیں اور مختلف معاملات میں ہمارے تعاون کا سلسلہ بہت ہی گہرا ہے۔

ٹیگس