Jan ۱۰, ۲۰۲۵ ۰۹:۱۳ Asia/Tehran
  • ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے لبنان کا صدر منتخب ہونے پر جوزف عون، لبنانی حکومت اور عوام کو مبارکباد

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے لبنان کا صدر منتخب ہونے پر جنرل جوزف عون، لبنان کے عوام اور لبنانی حکومت کو مبارکباد پیش کی ہے

سحرنیوز/ایران:   ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے جنرل جوزف عون کے انتخاب کو لبنانی عوام، سیاسی جماعتوں اور دھڑوں کی کامیابی قرار دیتے ہوئے لبنان کی ترقی و پیشرفت کی دعا کی ہے۔اسماعیل بقائی نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس اتحاد کے نتیجے میں لبنان اقتصاد اور دیگر شعبوں میں بحالی کا راستہ طے اور قومی اتحاد اور ارضی سالمیت کو یقینی بناتے ہوئے صیہونیوں کے جارحانہ رویے کا سد باب کرے گا۔اسماعیل بقائی نے لبنان کی حکومت کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون اور تعلقات میں فروغ پر مبنی ایران کی آمادگی کا اظہار کیا ہے۔۔ قابل ذکر ہے کہ لبنان کی پارلیمان نے کل9  جنوری 2025 کو دو بار ووٹنگ کے بعد 99 ووٹوں سے جوزف عون کو صدر کے طور پر منتخب کیا تھا۔

ٹیگس