Jan ۱۴, ۲۰۲۵ ۱۶:۳۷ Asia/Tehran
  • ایران اور یورپی ممالک کے مذاکرات، پابندیوں کے خاتمے اور ایٹمی موضوع کے بارے میں کچھ آئيڈياز پر غور و فکر

قانونی امور میں ایران کے نائب وزيرخارجہ نے پابندیوں کے خاتمے کے لئے تین یورپی ممالک کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق رائے ہونے کی خبر دی ہے۔

سحر نیوز/ ایران: قانونی امور میں ایران کے نائب وزیرخارجہ کاظم غریب آبادی نے ایکس پر لکھا کہ جنیوا میں ایران اور تین یورپی ممالک کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دورانجام پایا۔

کاظم غریب آبادی نے کہا کہ یہ مذاکرات، سنجیدہ ، شفاف اور تعمیری تھے اور اس میں کچھ مسائل پر تفصیلی گفتگو کے ساتھ ہی پابندیوں کے خاتمے اور ایٹمی موضوع کے بارے میں کچھ آئيڈياز پر غور و فکر کیا گیا جو ایک سمجھوتے کے لئے ضروری ہے۔

کاظم غریب آبادی نے کہا کہ مذاکرات کے دوران اس بات پر اتفاق پایا گیا کہ مذاکرات کو شروع ہونا چاہئے اور ایک سمجھوتے کے حصول کے لئے تمام فریقوں کی جانب سے مناسب ماحول پیدا کیا جائے۔

اس سے قبل ایران کے وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے کہا تھا کہ تہران، ایٹمی پروگرام کے سلسلے میں بلاتاخیر تعمیری مذاکرات کے لئے تیار ہے۔

ٹیگس