Jan ۱۹, ۲۰۲۵ ۱۱:۰۱ Asia/Tehran
  • عدالت عظمی کے دو ممتاز ججوں کی شہادت پر ایرانی صدر کا تعزیتی پیغام

ایرانی صدر پزشکیان نے اپنے ایک پیغام میں عدالت عظمی کے دو ممتاز ججوں حجت الاسلام علی رازینی اور حجت الاسلام محمد مقیسہ کی شہادت پر تعزیت پیش کی۔

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے نے اپنے ایک پیغام میں عدالت عظمی کے دو ممتاز ججوں حجت الاسلام علی رازینی اور حجت الاسلام محمد مقیسہ کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ سیکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ذمہ داروں اور مجرموں کی شناخت اور انہيں جلد از جلد گرفتار کریں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزارت ایک دہشت گردانہ حملے میں دو ججوں کی شہادت ہو گئي ہے۔

ٹیگس