Feb ۰۷, ۲۰۲۵ ۰۹:۰۵ Asia/Tehran
  • روسی سفیر: ایران کے ایٹمی اسلحہ بنانے کے ارادے  کا کوئی ثبوت نہیں

تہران میں متعین روس کے سفیر نے ایران کے بین الاقوامی قوانین کے پابند ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی اسلحہ تیار کرنے کے منصوبے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔

سحرنیوز/دنیا: ارنا نے روسی خبررساں ایجنسی اسپوٹنک کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ تہران میں متعین روسی سفیر الیکسی ڈڈوف نے کہا ہے کہ ایران وہ ملک ہے جس نے ایٹمی معاہدے پر  بروقت اور مکمل طور پر عمل کیاہے۔
تہران میں متعین روسی سفیر نے کہا کہ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے نے سب سے زیادہ معائنے ایران میں انجام دیئے ہیں اور اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ وہ ایٹمی اسلحہ بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے  برعکس یہ مغرب ہے جو اپنے سخت اقدامات کے ذریعے ایران کو ایٹمی اسلحے کی طرف لے جانے کی کوشش کررہا ہے لیکن ہمیں امید ہے کہ ایران ان اشتعال انگیز اقدامات سے متاثر نہیں ہوگا۔   

ٹیگس