ایرانی بحریہ کے وفد کا دورہ پاکستان
اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر نے ایران پاکستان قریبی تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ "امن پچیس" انٹرنیشنل بحری مشق میں شرکت کا مقصد دونوں ممالک کی جانب سے سمندری حدود میں آپریشنل سطح کو بہتر بنانا اور مستقبل میں دوطرفہ مشقوں کا انعقاد ہے۔
سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر شہرام ایرانی، امن پچیس انٹرنیشنل مشق میں شرکت کے لیے ایک اعلیٰ سطحی ایرانی فوجی وفد کے ہمراہ کراچی میں موجود ہیں۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اس انٹرنیشنل ایونٹ میں ایران کی بھرپور اور نمایاں موجودگی پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات کی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔
ایرانی بحریہ کے سربراہ نے امید ظاہر کی کہ پاک ایران بحری افواج کے درمیان تعاون مستقبل میں دوطرفہ مشقوں کے انعقاد کے لیے ایک مناسب پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔
قابل ذکر ہے کہ ایران کی بحریہ کے سربراہ شہرام ایرانی، پاکستانی بحریہ کے کمانڈر کی کی دعوت پر سنیچر کی صبح کراچی پہنچے ہیں۔ ایرانی بحریہ کے سربراہ اور ان کے ہمراہ کراچی پہنچنے والے اعلیٰ فوجی وفد کے ارکان امن انٹرنیشنل بحری مشق میں شرکت کریں گے۔ایرانی بحریہ کی آپریشنل اور فلوٹنگ ٹیمیں بھی اس مشق میں شرکت کے لیے کراچی میں موجود ہیں۔