Feb ۱۲, ۲۰۲۵ ۲۰:۲۱ Asia/Tehran
  • ایران اور عمان کے تاریخی، سماجی اور ثقافتی تعلقات میں توسیع پر زور

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع سے عمان کی مسلح افواج کے سربراہ نے ملاقات اور گفتگو کی ہے

سحرنیوز/ایران:  ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیردفاع نصیرزادہ سے عمان کی مسلح افواج کے سربراہ ایڈمیرل عبداللہ بن خمیس سے ملاقات اور گفتگو کی۔اس ملاقات میں دونوں اعلی عسکری عہدیداروں نے ایران اور عمان کے تاریخی، سماجی اور ثقافتی روابط اور دیرینہ رشتوں پر زور دیا ۔ایران کے وزیر دفاع اور عمان کی مسلح افوج کے سربراہ کی ملاقات میں اسی طرح مختلف شعبوں میں باہمی روابط میں توسیع کے لئے مشترکہ سیاسی ارادے پربھی زور دیا گیا۔اس ملاقات میں ایران اورعمان کے روابط کو باہمی اعتماد و احترام پر استوار بتایا گیا اور اہم علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دفاعی شعبے میں دوجانبہ تعاون میں توسیع کی راہوں کا جائزہ لیا گیا۔

ٹیگس