شام میں ہمہ گير حکومت کی تشکیل پر زور، ایران
Feb ۱۳, ۲۰۲۵ ۱۱:۴۹ Asia/Tehran
اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ ایران شام میں آزاد انتخابات اور جامع قومی گفتگو کے ذریعے ہمہ گیر حکومت کی تشکیل کی حمایت کرے گا۔
سحرنیوز/ایران: شام کے سلسلے میں سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیرسعید ایروانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران شام کی ارضی سالمیت، اقتدار اعلی، خودمختاری اور وحدت کا قائل ہے۔
انہوں نے کہا کہ شام کے مستقبل کا تعین اس ملک کے عوام اور کسی بھی غیرملکی مداخلت کے بغیر ہونا چاہیے۔